
غزہ: غزہ میں صیہونی درندگی جاری ہے۔ صیہونی حملوں میں آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت چھبیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیل فوج نے صبح سویرے المغازی کیمپ اور رفح کے یبنع کیمپ پر بم برسادئے۔ خواتین اور بچوں سمیت اٹھارہ افراد شہید. کئی زخمی ہوگئے۔ فوجیوں نے وسطیٰ غزہ میں امدادی سامان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا۔ حملے میں آٹھ اہلکار شہید ہوئے۔ ادھر وسطی غزہ میں بھی دو افراد جان سے گئے۔ شہادتوں کی مجموعی تعداد چونتیس ہزار آٹھ سو پچاس تک جاپہنچی۔ شمالی غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں صیہونی فوجی زخمی ہوگیا۔


































