
غزہ : غزہ میں صیہونی بمباری سے چوبیس گھنٹوں میں 77 فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے وسطیٰ اور شمالی غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی، صیہونی فوج نے علی الصباح بریج کیمپ اور رفح کو نشانہ بنایا، مزید پچیس فلسطینی شہید ہوگئے۔
وسطیٰ غزہ میں مزاحمت کاروں کی کارروائی میں صیہونی ٹینک مرکاوا اور ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔
شہدا کی مجموعی تعداد اکتالیس ہزار نو سو نو ہوگئی۔ صیہونی فوج کی مغربی کنارے کے جنین شہر میں بھی جارحیت سے کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔


































