Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مغربی کنارے اور غزہ میں صیہونی حملے، 48 فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کو مغربی کنارے تک توسیع دیدی۔ دو حملوں میں آٹھ فلسطینی جان سے گئے۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق طوباس کے شمال میں واقع قصبے عقبہ میں اسرائیلی فوج سے تصادم میں چار فلسطینی مارے گئے جبکہ آٹھ زخمی ہوئے، جن میں دو کی حالت نازک ہے۔ یہ تصادم اسرائیلی فوج کے چھاپے کے بعد شروع ہوا۔
ادھر جنین میں بھی ایک حملے میں چار فلسطینی نشانہ بنے۔ ادھر خان یونس میں اسرائیلی فوج نے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر وحشیانہ گولہ باری کردی۔ درندگی کے تازہ مظاہرے میں پندرہ معصوم اور نہتے شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہدا میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ البریج سے بھی چھ لاشیں ملی ہیں۔ المواصی میں صیہونی حملے میں آٹھ بچوں سمیت دس معصوم اور نہتے شہری شہید ہوئے ہیں۔اسرائیلی حکام نے نوے لاشیں بھی فلسطینی حکام کے حوالے کی ہیں جن کی شناخت نہ ہوسکی۔لاشوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular