Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

رفح، خان یونس اور شجاعیہ میں صیہونی حملے، متعدد فلسطینی شہید وزخمی

غزہ : صیہونی فوج نے جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں پر رات بھر حملے کئے جس میں درجنوں افراد شہید و زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے رفح۔ خان یونس اور شجاعیہ میں میزائل داغے اور توپ خانے سے شدید گولہ باری کی۔ حملوں میں مکانات اور رہائشی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ وحشیانہ حملوں میں درجنوں افراد شہید و زخمی ہوگئے۔ شجاعیہ میں زمینی کارروائی کے دوران صیہونی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائی میں صیہونی فوج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ وہ صیہونی فوجیوں پر گھات لگاکر اور انہیں پھنسا کر مختلف دھماکہ خیز آلات اور ٹینک شکن میزائلوں سے حملے کر رہے ہیں۔ صیہونی فوج نے دو اہلکاروں کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
سات اکتوبر کے بعد صیہونی فوج کی زمینی کارروائی میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 318 ہو گئی۔ اُدھر اقوام متحدہ کے ادارے اونروا نے کہاہے کہ غزہ میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد تباہ کن بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔ امدادی کی فراہمی نہ ہوئی تو محصور علاقہ شدید ترین قحط سے دوچار ہوجائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular