
غزہ : غزہ میں اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ خان یونس پر شدید بمباری طبی عملے کے رکن سمیت دس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ غزہ سٹی میں المغازی کیمپ پر حملے میں دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ رفح۔ دیرالبلاح اور المغازی پر بھی فضائی حملے کئے گئے۔ غزہ اسپتال میں ایک بچے سمیت تیرہ افراد کی لاشیں لائی گئیں۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد چوالیس ہوگئی۔ کئی زخمی ہیں۔
سات اکتوبر سے جاری صیہونی درندگی میں شہدا کی مجموعی تعداد چالیس ہزار کے قریب جاپہنچی.


































