
نابلس : صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ غرب اردن کے شہر نابلس کےعلاقے برقہ پر چڑھائی کر دی، جسکے دوران فلسطینیوں سے جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ میں 72 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ برقہ قصبے کے دروازے پر ہی فلسطینیوں اور صیہونی پولیس میں جھڑپ چھڑ گئی۔ صیہونی پولیس نے منگل کو برقہ قصبے کے دروازے پر مورچہ بندی کرتے ہوئے پشتہ لگایا اور اس طرح غیر قانونی طور پر بساۓ گئے صیہونیوں کے لئے اس قصبے پر چڑھائی کا راستہ ہموار کیا۔


































