Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

صیہونی حملے، 24 گھنٹوں کے دوران نہتے خواتین و بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید

TOPSHOT – A woman mourns as she carries the shrouded body of a child killed following overnight Israeli strikes on Rafah in the southern Gaza Strip on May 6, 2024, amid the ongoing conflict between Israel and the Palestinian Hamas movement. (Photo by AFP) (Photo by -/AFP via Getty Images)

غزہ : غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چوالیس فلسطینی شہید اور چوہتر زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے البریج کیمپ پر حملے میں پچیس فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ وسطیٰ غزہ میں مختلف مقامات پر حملوں میں بھی کئی فلسطینی شہید ہوئے نصیرات میں طبی عملے کی گاڑی پر میزائل حملے میں ایک رضاکار سمیت تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ رفح کے مضافاتی علاقے الجنینا میں صیہونی فوج نے بمباری کرکے کئی مکانات کو تباہ کردیا جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ شہدا میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ انڈونیشین اسپتال پر تازہ حملے میں چھ مریض زخمی ہوئے جس میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین انروا نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ غزہ میں تقریباً 10 لاکھ بے گھر فلسطینی اس موسم سرما میں شدید سردی اور بارش کے خطرے سے دوچار ہیں۔ انروا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں بے گھر لوگوں کو بارش اور سردی سے تحفظ کی ضرورت ہے۔ لیکن صرف تئیس فیصد کی ان ضرویات کو پورا کیا جاسکا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular