Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کے 2 اسپتالوں پر حملے، 24 گھنٹوں میں مزید 52 فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں وفا اسپتال کی تیسری منزل پر فضائی حملہ کردیا۔ جہاں سات مریض شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ عمارت کے بڑے حصے کو نقصان پہنچا۔ صیہونی فوج نے بیپٹسٹ اسپتال کے نام سے مشہور الاہلی عرب اسپتال پر بھی گولہ باری کی اور اس کی اوپر کی منزلوں کو نشانہ بنایا جس سے شدید نقصان پہنچا۔
گذشتہ روزصیہونی فوج نے کمال عدوان اسپتال کو زبردستی خالی کروانے کے بعد آگ لگادی تھی۔ صیہونی فوج نے اسپتال پر حملوں کیلئے پرانا جواز پیش کیا ہے کہ اسپتال حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے طور پر کام کررہے تھے۔ادھر غزہ سٹی ۔ جبالیہ اور بیت حنون پر فضائی حملوں میں مکانات اور رہائشی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں شہید ہونیوالوں میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
حماس نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شمالی غزہ میں باقی اسپتالوں اور طبی سہولیات کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کریں۔ صیہونی فوج اسپتالوں کو تباہ کررہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular