
جنین : صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین پر دھاوا بول دیا۔ فوجیوں نے آبادی میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس موقع پر جھڑپیں ہوئیں جس میں ڈاکٹر سمیت سات فلسطینی شہید اور نو زخمی ہوگئے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج نے امدادی ٹیموں کو زخمیوں تک پہنچنے سے روک دیا۔ زخمیوں میں کئی طلباء بھی شامل ہیں۔ سات اکتوبر کے بعد مغربی کنارے میں پانچ سو فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


































