
بیروت : صیہونی لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر بیروت کی فضا میں نچلی پروازیں کیں اور لبنانی دارلحکومت اور جنوبی علاقوں میں فرضی حملے کیے۔ دوران پرواز صیہونی طیاروں نے ساؤنڈ بیرئر کراس کیا، تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے دھماکے سنائی نہیں دیے۔ یہ پروازیں لبنانی علاقے سے شمالی اسرائیل بغیر پائیلٹ جاسوسی طیاروں کی پرواز کے جواب میں عمل میں آئیں۔ حزب اللہ کے ایک چھوٹے ڈورن نے اسرائیلی فضائی حدود میں پرواز کی جس سے الجلیل ریجن میں خطرے کے سائرن بج اٹھے جس کے بعد اہل علاقہ شمالی اسرائیل میں بنائے گئے زیر زمین بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ ڈرون 40 منٹ تک اسرائیل کی فضائی حدود میں پرواز کے بعد بحفاظت لبنان واپس پہنچ گیا۔


































