
تل ابیب : صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ اقدامات اور تشدد کی کھلی چھوٹ دیدی۔ نفتالی بینیٹ نے تل ابیب میں حملے کے چند گھنٹے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کی کوئی حدیں نہیں ہیں اورنہ ہوں گی۔ ساحلی شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے فوج، شن بیٹ (مقامی سیکیورٹی ایجنسی) اور تمام سیکیورٹی فورسز کو کارروائی کی مکمل آزادی دے رہے ہیں۔


































