
سیالکوٹ میں شہید ہونیوالے ذاکر نوید عاشق بی اے کی نماز جنازہ کل بروز منگل 4 اکتوبر کی دوپہر لاہور کے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے سامنے ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین لاہور کی جانب سے انتظامات کئے جا رہے ہیں، جبکہ نماز جنازہ کے بعد گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ ذاکر نوید عاشق بی اے کو سیالکوٹ میں مجلس پڑھتے ہوئے گولی مار دی گئی تھی۔ مجلس میں موجود لوگوں نے قاتل کو موقع پر ہی دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا، جس کیخلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


































