Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

آپ نے ہمیں یقینی فتح کا حوصلہ بخشا ہے، حسن نصراللہ کا آیت اللہ سیستانی کو جوابی خط

بیروت : حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بزرگ مرجع آیت اللہ سید علی سیستانی کے بیان پر انہیں جوابی خط بھیجا ہے۔ سید حسن نصراللہ نے لکھا کہ آپ جانتے ہیں کہ اس وقت ہمارا معرکہ حق اور باطل کا معرکہ ہے۔ جیسا کہ ہمارے مولا و آقا امام حسین علیہ السلام نے فرمایا تھا ذلت ہم سے دور ہے ہم اُنہی امام کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور دشمن کی کثرت اور ان کے نامراد حامیوں کی پروا نہیں کرتے۔ اس مددگار محاذ کے لیے آپ کے بیان نے ہمارے دلوں کو مسرت بخشی ہے اور یقینی فتح کا حوصلہ دیا ہے۔ حسن نصراللہ نے لکھا کہ آپ پر سلام ہو ہمارے اور عالم اسلام کے مدافع سید و رہنما اللہ آپ کو طول عمر اور سلامتی عطاکرے۔ آپ سب کے لئے ایک پناہ گاہ ہیں۔ آپ کی حکمت ہمیشہ سربلندی اور آپ کی نصیحت مشکل ترین اور آخری نفس تک مددگار رہی ہے۔ حسن نصراللہ نے لکھا کہ آپ ایک ایسی سرزمین کے وارث ہیں جہاں نبیوں کی رفت و آمد رسولوں اور صالح بندوں کی آماجگاہ رہی ہے۔ اور آج آپ عصر غیبت امام عج میں امت کی قیادت کے لئے ان کے وارث ہیں۔ حسن نصراللہ نے لکھا کہ اللہ کا وعدہ سچا اور وہی ہمارا مددگار ہے۔ اے فرزند زہرا ع آپ کا شکریہ بہادر عراق اور اس کی غیرت مند عوام کا شکریہ جو ہمیشہ سے دین اور عقیدے کا مدافع رہے ہیں۔ آخر میں اپ سے دعا کے طالب ہیں تاکہ فتح و شہادت کے اس راستے کو انشااللہ مکمل کر سکیں۔ یقینا فتح اللہ کے فضل سے ہماری ہی ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular