Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

پلیٹ میں رکھ کر آزادی نہیں ملتی، حقوق کیلئے نکلنا پڑتا ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا گرفتاری کے بعد پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان جاری کر دیا گیا ہے جس میں انہوں نے عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ میں نے آئین یا کوئی قانون نہیں توڑا بلکہ مجھے حقیقی آزادی سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا۔ ایک شخص نے مجھے دومرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی، عزت ایک ادارے کی نہیں ، ہر شہری کی ہونی چاہئے، مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے کہ میں اسے قبول کر لوں۔ کسی قوم کو پلیٹ میں آزادی نہیں پکڑائی جاتی ، اس کے لئے جدوجہد اور محنت کرنی پڑتی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ سب اپنے حقوق کیلئے نکلیں۔ عمران خان نے عوام کے نام پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں کہا کہ جب آپ تک یہ الفاظ پہنچیں گے میں ایک ناجائز کیس میں گرفتار کیا جا چکا ہوں گا۔ پاکستان کے آئین میں فراہم کئے گئے بنیادی حقوق اور جموریت دفن ہو چکی ہے۔ ہو سکتا ہے اس کیس کے بعد مجھے آپ سے مخاطب ہونے کا موقع نہ مل سکے اس لئے میں آپ سے دو تین باتیں کرنا چاہتا ہوں۔ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ کو اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کیلئے نکلنا پڑے گا۔ کبھی بھی کسی قوم کو پلیٹ میں آزادی نہیں پکڑائی جاتی بلکہ اس کے لئے جدوجہد اور محنت کرنی پڑتی ہے۔ ایسی ہی قوم کو اللہ آزادی کا تحفہ دیتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular