Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

آپ طاقتور اور دشمن کمزور ہو رہاہے مگر وہ طاقتور ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتا ہے، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے بارے میں ہمیشہ غلط اندازے لگائے اور دھوکے کا شکار ہوا۔ قم سے تعلق رکھنے والی عوام کے اجتماع سے خطاب میں ولی امر مسلمین نےکہا کہ پہلوی دور میں ایران امریکی مفادات کا قلعہ تھا اور اسی سے انقلاب نے جنم لیا۔ امریکیوں نے یہ بات سمجھنے میں غلطی کی اور دھوکہ کھایا۔ یہی امریکہ کی بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ پیغام خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو امریکی پالیسیوں سے مرعوب ہوجاتے ہیں۔ سرد جنگ کا مطلب جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ہے۔ جس میں حقیقت کو پنہاں کیا جاتا ہے تاکہ زمینی حقائق اور رائے عامہ کے درمیان فاصلہ پیدا ہوجائے۔ آپ طاقتور ہو رہے ہیں لیکن دشمن پروپیگنڈا کرتا ہے کہ آپ کمزور ہو رہے ہیں۔ دشمن خود کمزور ہو رہا ہے مگر دعویٰ کرتا ہے کہ وہ طاقتور ہو رہا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ سرد جنگ میں دشمن آپ کو ناقابلِ تسخیر دیکھ کر بھڑکیں مارتا ہے اور نابود کرنے کی کھوکھلی دھمکی دیتا ہے۔ یہ سب پروپیگنڈا اور سرد جنگ کا حصہ ہیں اور کچھ لوگ ان کے زیر اثر آجاتے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ امریکہ ایران کے انقلاب کے نتیجے میں ایک بڑی سیاسی اور اقتصادی دولت کھو چکا ہے۔ اور اس نے ایران کو اسلامی انقلاب کی گرفت سے نکالنے کے لیے گزشتہ 40 سالوں میں بہت زیادہ دولت خرچ کی ہے۔ لیکن وہ ناکام رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنی شکست کی تلافی کر رہا ہے۔ اس لیے وہ ایران کے ساتھ ہر طرح کی دشمنی کا سہارا لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا، لیکن انقلاب اسلامی نے ملک کو اس کی گرفت اور کنٹرول سے چھین لیا گیا۔ لہذا، اسلامی جمہوریہ اور انقلاب کے تئیں اس کی نفرت دیرینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا آسانی سے جانے نہیں دے گا۔ اسے ایران میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ اس کا ازالہ کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular