Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

یمنی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، فلسطین کی حمایت کی یقین دہانی

یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ جمال عامر نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس موقع پر جمال عامر نے ایرانی وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے سید عباس عراقچی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔ یمنی وزیر خارجہ نے علاقائی اشتعال انگیزی اور یمن پر امریکہ و برطانیہ کے حملوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام باتوں کے باوجود فلسطین کے حوالے سے یمن اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے جمال عامر کی جانب سے وزارت خارجہ میں اپنے انتخاب پر مبارک باد کے پیغام کا شکریہ ادا کیا۔ سید عباس عراقچی نے علاقائی سلامتی کے قیام کے لئے ایران و یمن کے درمیان مشاورت کے تسلسل کو بہت اہم قرار دیا۔
انہوں نے غزہ کے حوالے سے یمنی حکومت و عوام کے موقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت بہت سارے ممالک اسرائیل کے خلاف صرف زبانی بیان بازی پر اکتفاء کر رہے تھے اس وقت یمن کی حکومت و عوام مظلوم فلسطینیوں کے دفاع کے لئے عملی طور پر میدان میں موجود تھی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مشترکہ دلچسپی کے دوطرفہ علاقائی مسائل کے بارے میں بات چیت کے لئے اپنے یمنی ہم منصب کو دورہ تہران کی دعوت دی۔ قابل غور بات یہ ہے کہ حال ہی میں صنعاء میں تعینات کئے جانے والے ایرانی سفیر "علی‌محمد رمضانی” نے اپنا عہد نامہ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مهدی المشاط” کے حوالے کیا۔ علی محمد رمضانی یمن میں سابق ایرانی سفیر "شهید حسن ایرلو” کی جگہ پر تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular