
صنعا : یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کا مختلف علاقوں میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے. دونوں فورسز نےجارح سعودی اتحاد کے قبضے سے صوبہ حجہ کے اسٹراٹیجک اور اہم شہر الحثیره کو آزاد کرا لیا۔ فورسز نے جارح سعودی اتحاد اور ان کے آلہ کاروں کے ساتھ خونریز جھڑپوں کے بعد سعودی سرحد پر الحثیره کا کنٹرول سنبھال لیا۔فورسز نے علاقے میں سوڈانی فوج کے قیام کرنے والے ایک کیمپ کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران سعودی اتحاد کو مختلف محاذوں پر بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


































