
صنعا: یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اندر بڑا حملہ کیا ہے جس میں سعودی عرب کی ریاض آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب پر فوجی حملے کی تفصیلات سے عنقریب آگاہ کیا جائےگا یحیی سریع نے کہا کہ صوبہ حجہ میں یمنی فورسز اور قبائل نےامریکہ کے ایک ڈرون طیارے کو بھی تباہ کردیا ہے ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے ریاض میں سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر ڈرون طیارے سے حملہ کرکے اسے تباہ کردیا ہے۔دوسری جانب سعودی وزارت توانائی نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔ سعودی وزارت توانائی نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ریفائنری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔ سعودی حکام کی جانب سے ابھی تک ڈرون حملہ کرنے والوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔


































