Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

یمنی فوج کا اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ، 18 آبادکار زخمی

صنعا: اسرائیلی حملے کے جواب میں یمنی فوج نے تل ابیب کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ حملے کے سائرین بجتے ہی ہزاروں افراد پناہ گاہوں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔
یمن کی جانب سے جمعے کی صبح تل ابیب پر میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کے ایک بڑے حصے میں سائرن بج اٹھے اور بن گوریون ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا۔
اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب میں 18 آباد کار پناہ گاہوں تک پہنچنے کی کوشش کے دوران زخمی ہوئے۔
اس سے پہلے اسرائیلی طیاروں کے یمن میں حملے میں چھ افراد شہید اور چھیالیس زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ اور حدیدہ شہر میں تیل اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ صنعا ایئرپورٹ پر فضائی حملے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر ٹیدروس ادہانوم بال بال بچ گئے۔ ایئرپورٹ پر حملے کے وقت ڈاکٹر ٹیدروس بھی وہاں موجود تھے اور اپنی ٹیم کے ہمراہ یمن سے روانہ ہونے والے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular