
صنعا: یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور بحر ہند میں دو امریکی اور دو اسرائیلی بحری جہازوں پر ڈرون حملے کئے ہیں۔ یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع نے بتایا کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں سائیکلاڈیس نامی جہاز پر میزائل فائر کیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ بحری جہاز یمنی فوج کو چکمہ دیتے ہوئے صیہونی بندرگاہ ام الرشراش کی طرف جانا چاہتا تھا تاہم یمنی فوج نے اس کی کوشش ناکام بنادی۔ یمنی فوج نے بحر ہند میں صیہونی کشتی ایم ایس سی اوریون پر بھی ڈرون حملہ کیا ہے۔ یحییٰ سریع نے کہاکہ صیہونی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو روکنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔


































