
صنعا: یمنی فوج نے خلیج عدن میں اسرائیلی بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔ ایم ایس سی ڈارون کو نقصان پہنچا۔ جہاز کو متعدد میزائلوں اور کئی ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ میزائل فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ساحلی شہر ایلات میں اسرائیلی اہداف پر متعدد بیلسٹک اور کروز میزائل داغے۔ آپریشن کے مقاصد کامیابی سے حاصل ہوئے۔ مزید فوجی آپریشن کرکے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔


































