
صنعا : سعودی عرب نے جنگ زدہ یمن پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کرکے جنگ میں تیزی پیدا کردی ہے۔ جب کہ ریاض اور اس کے علاقائی اتحادی یمنی قوم کے خلاف تباہ کن جنگ اور وحشیانہ محاصرے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ صعدہ کے مضافات میں جارح عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے چار بار فضائی حملے کئے۔ جس میں دو شہری جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ طیاروں نے جنوبی صوبے شبوہ کے مختلف علاقوں پر 45 فضائی حملے کیے۔جنگی طیاروں نے یمن کے عسیلان، بیجان اور عین ضلعوں پر حملے کئے۔ جبکہ صوبے مآرب کے ضلع الوادی کے علاقے البلق پر 16 میزائیل داغے۔ الجوبہ اور صرواح ضلعوں کے بعض علاقوں پر بھی فضائی حملے کئے گئے۔


































