یمن: مآرب میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ، متعدد آلہ کار ہلاک

  Click to listen highlighted text! صنعا : یمن کے صوبے مآرب میں سعودی ایجنٹ العمالقہ کے ٹھکانے پر میزائل حملے میں متعدد آلہ کار ہلاک ہوئے۔یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے بتایا کہ میزائل حملے میں ایجنٹوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔ حوثی ملیشیا نے مارب میں حریب اور الجوبہ ضلعوں کو ملانے والے راستے پر واقع پُلوں کو بھی دھماکوں سے اڑا دیا۔ الجوبہ ضلع کے پہاڑی سلسلے میں العمالقہ بریگیڈز اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق رہائشی علاقے پر بیلسٹک میزائل گرنے سے 2 خواتین سمیت 5 شہری جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے۔ اُدھر صوبہ شبوہ میں بھی 35 اماراتی آلہ کار ہلاک ہوئے۔ العمالقہ بریگیڈز نے شبوہ صوبے کی جانب مزید عسکری کمک پہنچائی ہے۔

صنعا : یمن کے صوبے مآرب میں سعودی ایجنٹ العمالقہ کے ٹھکانے پر میزائل حملے میں متعدد آلہ کار ہلاک ہوئے۔یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے بتایا کہ میزائل حملے میں ایجنٹوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔ حوثی ملیشیا نے مارب میں حریب اور الجوبہ ضلعوں کو ملانے والے راستے پر واقع پُلوں کو بھی دھماکوں سے اڑا دیا۔ الجوبہ ضلع کے پہاڑی سلسلے میں العمالقہ بریگیڈز اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق رہائشی علاقے پر بیلسٹک میزائل گرنے سے 2 خواتین سمیت 5 شہری جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے۔ اُدھر صوبہ شبوہ میں بھی 35 اماراتی آلہ کار ہلاک ہوئے۔ العمالقہ بریگیڈز نے شبوہ صوبے کی جانب مزید عسکری کمک پہنچائی ہے۔