Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

یحییٰ سنوار کا سید حسن نصر اللہ کو خط، حمایت اور پشت پناہی پر اظہارِ تشکر

سربراہ سیاسی بیورو حماس یحییٰ السنوار نے سیکریٹری جنرل حزب اللہ لبنان سید حسن نصراللہ کے تعزیتی و تہنیتی پیغام کے جواب میں لکھا ہے کہ ہم نے انتہائی شکرگزاری و فخر کے ساتھ، شہید اسماعیل ہنیہ اور ان کے ہمراہان کی شہادت کے حوالے سے ارسال کردہ آپ کا تہنیتی و تعزیتی پیغام وصول کیا۔ اپنے جوابی پیغام میں یحییٰ السنوار نے اعلان کیا کہ ہم صمیمانہ جذبات کے ہمراہ جنابِ عالی کی پر خلوص یکجہتی اور اس جدوجہد کی حمایت، پشت پناہی اور اس میں شراکت پر مبنی مزاحمتی محاذوں پر اٹھائے گئے آپ کے مبارک اقدامات کے شکر گزار ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کی کوششوں میں مزید برکت عطا فرمائے اور آپ اور آپ کے ملک کو ہر قسم کی برائی سے محفوظ رکھے!!
سربراہ سیاسی بیورو حماس نے لکھا کہ وہ اعلیٰ اصول کہ جن کا کمانڈر اسماعیل ہنیہ نے مطالبہ کیا تھا؛ مستحکم بنائے اور ان پر عملدرآمد کیا جائے گا اور ہماری تحریک و ہمارے مجاہدین اس پر مکمل عمل کریں گے! اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مزاحمتی قائدین و مجاہدین کا خون مظلوم فلسطینی عوام کے خون سے زیادہ رنگین و قیمتی ہرگز نہیں اور یہ خون اور شہداء کا مبارک قافلہ؛ نازی صیہونی قابض طاقتوں کے خلاف مزاحمت کی طاقت و قوت میں اضافہ کریں گے، اپنے پیغام کے آخر میں یحییٰ السنوار نے لکھا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کو، آپ کے اہلخانہ اور گھروں کو خیر، سلامتی و استحکام کے ساتھ محفوظ فرمائے!

مزید پڑھیے

Most Popular