
تل ابیب: اسرائیلی حقوقِ انسانی کی تنظیم عدالہ نے انکشاف کیا ہےکہ فلوٹیلا سے اغوا کئے گئے رضاکاروں پر بدترین جسمانی تشدد اور توہین آمیز سلوک کیا گیا۔ عدالہ نے ایک بیان میں کہا کہ رضاکاروں کو حراست کے دوران برقی جھٹکوں، جسمانی تشدد اور توہین آمیز سلوک کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ متعدد کارکنوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جس میں تین شدید زخمی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کارکنوں کو اشدود بندرگاہ منتقل کرتے وقت تکلیف دہ اور توہین آمیز حالت میں چلنے اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا گیا۔ تنظیم نے یہ بھی کہا ہے کہ بعض خواتین کارکنوں کے سکارف زبردستی اتارے گئے۔ عدالہ کے مطابق گرفتار افراد کی قانونی حیثیت اور ان کی موجودہ صورتحال تک رسائی انتہائی محدود کر دی گئی ہے۔


































