
نیویارک : عالمی بینک نے افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں ایک ارب ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ امدادی رقم طالبان حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو گی۔ اور اسے اقوام متحدہ کے اداروں اور این جی اوز کے ذریعے خرچ کیا جائے گا۔ گزشتہ برس طالبان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کر دی تھی۔


































