Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

پی ٹی آئی حکومت میں سی پیک پر کام متاثر نہیں ہوا، غلط معلومات پھیلائی گئیں، چین

کراچی : کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بی جیان نے کہا ہے کہ عمران حکومت میں سی پیک پر کام متاثرنہیں ہوا،غلط معلومات پھیلائی گئیں، سابقہ حکومت اور موجودہ حکومت کے درمیان سی پیک سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں، چینی سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہیے۔ ایک انٹریو میں انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے اور دونوں ممالک اس کو اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں میں تاخیر کی وجہ کورونا وبا اور سکیورٹی کی صورت حال کو قرار دیا۔ لی بی جیان نے پاکستان اور چین کے درمیان کسی قسم کے اختلافات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں میں مضبوط تعلق ہے اور ایک دوسرے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ توانائی کے بحران پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کام کر رہا ہے جن میں کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ شامل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular