Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

کیلیفورنیا میں بس پر فائرنگ سے خاتون ہلاک

اوروویل : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوروویل میں بس پر فائرنگ سے خاتون ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم کو برہنہ حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ 21 سالہ اساہدی کولمین نے اس وقت لاس اینجلس جانے والی بس پر فائرنگ شروع کر دی جب وہ ایک اسٹور پر رکی اور مسافر باہر نکل رہے تھے۔ بس سے درجن بھر نائن ایم ایم کے خول برآمد ہوئے جبکہ حملہ آور سے ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ شیرف ہونیا کا مزید کہنا تھا کہ گولیاں چلانے سے قبل کولمین بس پر چڑھا اور مسافروں کو یہ کہتے ہوئے ہتھیار دکھایا کہ لاس اینجلس ایک خطرناک شہر ہے، وہ یکدم غصے میں آیا اور بس میں سوار ایک مسافر کو خفیہ ادارے کا اہلکار قرار دیا۔گولیاں چلانے کے بعد کولمین وہاں سے فرار ہو گیا اور نصف میل دور جا کے ایک شخص کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا، لوگوں نے چھڑایا تو اس نے کپڑے اتارنا شروع کر دیے، تاہم تھوڑی دیر بعد ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کو برہنہ حالت میں گرفتار کیا گیا۔ بیوٹ کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ڈیوڈ رمسی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کولمین کم عمری میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ریکارڈ رکھتا ہے جبکہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر بھی وہ پولیس کو مطلوب تھا۔ریکارڈ کے مطابق کولمین کے کاغذات میں ساکرامنٹو کے ایک اپارٹمنٹ کا پتہ درج ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular