
تل ابیب : صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی پارٹی کی اہم رکن نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ جس کے بعد نفتالی بینیٹ اکثریت کھو بیٹھے۔ ماہرین کے مطابق اگر اتحاد کا ایک اور رکن حکومتی بینچ چھوڑ گیا تو اسرائیل میں عدم اعتماد کی نوبت آ سکتی ہے۔ موجودہ صورت حال کے بعد اسرائیل میں چار سال کے دوران پانچویں پارلیمانی انتخابات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔


































