
بغداد : عراق میں صدر دھڑے کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے عراق میں دہشت گردی سے متعلق متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی واپسی سے ملک میں سیاسی حالات بحرانی ہو جائیں گے۔ ہتھیار صرف حکومت کے پاس ہونے چاہئیں اور مسلح افراد سے ہتھیار لینے اور انھیں غیر مسلح کرنے کیلئے سنجیدہ اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔مقتدی صدر نے کہا کہ داعش کی مخمور علاقے میں واپسی اور سرگرمیاں اور بصرہ میں بم دھماکے اور اسی طرح عراق کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ سے اس ملک کے حالات کے بحرانی ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے اور اس قسم کی کارروائیاں انتخابات سے قبل اسپتالوں اور پبلک مقامات پر حملوں کی یاد دلاتی ہیں۔ مقتدی صدر نے کہا کہ عراقی عوام ایک قومی حکومت کی تشکیل چاہتے ہیں تا کہ اس ملک میں امن و امان اور قانون کی بالا دستی ہو۔


































