Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رواں دواں، حکومت نے بات چیت کیلئے کمیٹی بنادی

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت حکومت کیخلاف لانگ مارچ جاری ہے۔ مارچ کے شرکا دوسرے دن شاہدرہ سے روانہ ہوئے۔ شرکاء فیروزوالا، مرید کے۔ سادھوکی۔ اور کامونکی سمیت جہاں بھی پہنچے بھرپور استقبال کیا گیا۔ عمران خان نے مختلف مقامات پر خطاب کیا اور کہا کہ چور ڈاکوؤں کے ہینڈلرز کو کبھی قبول نہیں کریں گے، صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔۔ ادھرحکومت نے تحریک انصاف سے بات چیت کیلئے نو رکنی وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کابینہ کی نو رکنی کمیٹی وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی زیرِ صدارت بنائی گئی ہے۔ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وزیر کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں ،بات چیت کے لیے تیار ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular