Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مجالس پر کریک ڈاون بند نہ ہوا تو مال روڈ کو امام بارگاہ بنا دیں گے، علامہ شبیر حسن میثمی

لاہور: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور مرکزی محرم الحرام کمیٹی کے سربرا علامہ شبیر حسن میثمی نے واضح کیا ہے کہ عزاداری سید الشہداء عشق رسول ص کا عملی اظہار ہے۔ پنجاب پولیس عزاداری میں رکاوٹیں پیدا کرنے سے باز رہے۔ مجالس عزا منعقد کروانے سے منع کرنے کے لیے ریاسی مشینری کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ فورتھ شیڈول اور گرفتاریوں کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ نواسہ رسول(ص) کے غم میں جلوس اور مجالس کے لیے جان کی قربانی بھی دینی پڑی تو دریغ نہیں کریں گے۔ مجالس اور جلوسوں پر کریک ڈاون بند نہ ہوا تو حکومت پنجاب کو متنبہ کر رہے ہیں کہ احتجاج کے ذریعے وزیراعلیٰ ہاؤس اور مال روڈ کو امام بارگاہ بنا دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قاسم علی قاسمی، مولانا حافظ کاظم رضا نقوی ،مولانا مختار ثقفعی، مولانا محمد ارشد علوی، مولانا صفدر جعفری ، مولانا اظہر عباس، چوہدری صغیر عباس ورک، جعفر علی شاہ، زاہد حسین بخاری اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی پرامن پالیسیوں کے باعث ملک میں شیعہ سنی اتحاد کی بہترین فضا موجود ہے، جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ عزاداری میں اہل سنت برادران اہل تشیع کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ رکاوٹیں مبینہ طور پر صرف پولیس کی طرف سے باقاعدہ منصوبہ بندی سے پیدا کی جارہی ہیں۔ لیکن ہماری تاریخ واضح ہے کہ ہم نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ 5 محرم تک مختلف 40 ایف آئی آرز عزاداروں کے خلاف درج ہو چکی ہیں، جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک مضحکہ خیز قسم کی ایف آئی آر یہ بھی ہے کہ ایک مخبر نے اطلاع دی ہے کہ فلاں شخص نے اپنے گھر میں خفیہ طور پر آدھا گھنٹہ مجلس عزا منعقد کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular