
کراچی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے یورپی یونین کیخلاف کچھ نہیں کہا ‘ پاکستان سب سے دوستی کا خواہاں ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں ہے لیکن کسی ملک کو یہ اجازت بھی نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے قومی مفادات کے خلاف کوئی کام کرے ‘میں نے یورپی یونین کو یہ یاد کرایا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ان کا اتحادی تھا اور ہم نے اس جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہو گئے، 35 لاکھ لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی لیکن دنیا نے ہمارے کردار کا اعتراف نہیں کیا، کوئی امن کیلئے نکلے گا تو اس کے ساتھ ہیں لیکن جنگ کیلئے کسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔


































