
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں چودہ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ متعدد رہائشی عمارتیں تباہ کردی گئیں۔ شہدا میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں دو لبنانی فوجیوں سمیت بیس افراد جان سے گئے۔
اسرائیلی فوج نے مزید پندرہ دیہات اور قصبوں کے لیے انخلا کی ہدایت کردی۔
ادھر حزب اللہ کے ڈرون حملوں نے اسرائیلی فوج کے ہوش اڑادئے۔ شمالی سرحدی علاقے شومیرا کے قریب توپ خانے کی پوزیشن پر ڈرون حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے۔


































