Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

صیہونی آبادکاروں پر پابندی کیوں لگائی، اسرائیل نے یورپی یونین کو یہود دشمن قرار دیدیا

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزرا نے صیہونی آبادکاروں پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے یورپی یونین کو یہود دشمن قرار دے دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یورپی یونین کی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ اسرائیل اپنے آبائی وطن کے قلب میں یہودیوں کے رہنے کے حق کا ہمیشہ تحفظ کرتا رہے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں عائد کرنے کی یورپی یونین کی کوششیں دراصل اس کی کمزوری کی علامت ہیں اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ ادھر قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی ممالک صرف اسرائیلیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ ان کے خلاف ہونے والے حملوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اتمار بن گویر نے کہا کہ آبادکاری کا منصوبہ کسی دباؤ یا پابندی سے نہیں رکے گا اور اسرائیل پوری سرزمین اسرائیل میں تعمیر، شجرکاری، دفاع اور آبادکاری جاری رکھے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular