
پیرس : پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں اس کا فیصلہ 21 اکتوبر کو ہوگا۔ ایف اے ٹی ایف کا دو روزہ اجلاس 20 اور 21 اکتوبر کو پیرس میں ہوگا۔ جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان گرے لسٹ سے نام نکالے جانے کے لیے پُرامید ہے۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف اور ایشیاء پیسفک گروپ کی طرف سے دیے گئے تمام نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا نام 2018 میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا، صدر ایف اے ٹی ایف 21 اکتوبر کو فیصلوں کا اعلان کریں گے۔


































