Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

غرب اردن اسرائیل کا حصہ، نیتن یاہو نے پھر متنازعہ نقشہ دکھا دیا

تل ابیب: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اسرائیل کے متنازعہ نقشے کا استعمال کیا ہے جس میں مغربی کنارے کو قابض ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ اسرائیل کا یہ نقشہ گذشتہ روز نیتن یاہو کی نیوز کانفرنس کے دوران دیوار پر آویزاں تھا۔ فلسطینیوں نے اس اقدام کو تل ابیب کی طرف سے مقبوضہ علاقے کا واضح الحاق قرار دیا ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاہو کا نقشہ انتہا پسند دائیں بازو کی حکومت کے استعماری اور نسل پرستانہ ایجنڈوں کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہاگیاہے کہ یہ طرزعمل تباہی کے مترادف اور دو ریاستی حل پر مبنی امن عمل کو بحال کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے۔ ہم بین الاقوامی قانون کی اس صریح خلاف ورزی کو انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھتے ہیں، خاص طور پر جب سے قابض ریاست ہمارے لوگوں کے خلاف انتہائی گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular