Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو ایسا جواب دیں گے کہ وہ پچھتائے گا، ایرانی آرمی چیف

ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہاہے کہ غاصب صیہونی فوج نے اگرچہ لبنان اور غزہ میں عام شہریوں کے خلاف انسان سوز جرائم انجام دینے میں تمام حدیں پار کر دی ہیں لیکن وہ اپنا اعلان کردہ کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر پائی ہے۔ فوجی کمانڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل محمد باقری نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم جرائم پیشہ امریکی حکمرانوں کی بھرپور اور ہمہ جہت فوجی اور سیاسی حمایت کے سائے تلے، جنگ پھیلانے اور خطے کی سلامتی تباہ کرنے کی غرض سے تمام تر بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مظلوم فلسطینی قوم اور لبنانی شہریوں کی نسل کشی اور قتل عام میں مصروف ہے اور انہیں اپنے گھروں سے جلاوطنی پر مجبور کر رکھا ہے جبکہ نام نہاد انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مجرمانہ حد تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ میجر جنرل محمد باقری نے مزید کہا کہ لبنان کے خلاف جنگ سے ان کا اہم ترین مقصد مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں یہودی آبادکاروں کو تحفظ اور سیکورٹی فراہم کرنا تھا لیکن نہ صرف ان کی یہ آرزو پوری نہیں ہو سکی بلکہ حیفا اور تل ابیب جیسے بڑے شہر بھی عدم تحفظ اور ناامنی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے گذشتہ ماہ ایران پر اسرائیلی جارحیت اور اس کے نتیجے میں چار فوجیوں کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکمرانوں نے اس اقدام کے ذریعے ایران کی ریڈ لائن سے عبور کیا ہے اور انہیں جان لینا چاہیے کہ ایران کی مسلح افواج اخلاق اور اسلامی تعلیمات کے دائرے میں رہتے ہوئے اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق اپنی قومی سلامتی اور ملکی سالمیت کے تحفظ کی خاطر جارح قوتوں ایسا جواب دیں گی جس سے وہ پچھتانے پر مجبور ہو جائیں گی۔ میجر جنرل محمد باقری نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر گز اپنی سرزمین پر جارحیت برداشت نہیں کرے گا اور اس کا جواب دینے سے چشم پوشی اختیار نہیں کرے گا اور ضرور مناسب ردعمل ظاہر کیا جائے گا.

مزید پڑھیے

Most Popular