Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ہمیں عرب امارات سے زبردستی مسلکی بنیاد پر نکالا گیا، متاثرین کی نیوز کانفرنس

پاراچنار: پارا چنار میں متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد نے احتجاجی نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ انہیں زبردستی مختلف جیلوں اور حوالاتوں میں بند رکھا گیا اور بغیر کسی مناسب وضاحت کے پاکستان واپس بھیجا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ انہیں نہ صفائی ستھرائی کا موقع فراہم کیا گیا اور نہ ہی اپنا سامان ساتھ لینے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا اور اچانک ملک بدر کردیا گیا۔ ڈی پورٹ افراد نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق کام کرتے رہے اور کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ ہونے والے معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔
متاثرین نے وزارت داخلہ کے حالیہ بیانات اور پریس کانفرنس کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر عمائدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستانی سفارتخانہ متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی شہریوں اور ڈی پورٹ افراد کے مسائل کے حل کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے تاکہ مزید پاکستانی شہری مشکلات سے محفوظ رہ سکیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular