
اسلام آباد : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج ہم یہاں وطن اور اسلام کا دفاع کرنے والے شہداء کے لئے بیٹھے ہیں آل اطہار علیہم السلام کے حرم کے دفاع کے لیے،امت کے دفاع کے لیے کھڑے ہونے والے شہداء کو ہم فراموش نہیں کر سکتے، امریکا احمق نہیں جو کسی جگہ لاکھوں ڈالرز لگائے۔
اسلام آباد میں تکریم شہدا کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگرحاج قاسم سلیمانی اردوان کو نہ سمجھاتے تو امریکا کی طرف سے ترکی کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جاتے سردارحاج قاسم سلیمانی آج ہم میں موجود نہیں لیکن ہم اسے کبھی نہیں بھلا سکتے انہوں نے مذید کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق صاف شفاف الیکشنز کرائے جائیں پاک فوج اور عوام کے درمیان پیدا ہونے والے فاصلے دور کرنے کی ضرورت ہے عوام پر مسلط نااہل امپورٹڈ حکمران ملکی سالمیت اور استحکام کے لئےخطرناک ہیں ۔ہم وطن کے باوفا بیٹے ہیں ہم ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔وطن عزیز کی خود مختاری اور استحکام کے لئے جانیں نچھاور کر دیں گے ۔تکریم شہداء کانفرنس سے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا،سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار نعیمی،مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی معروف صحافی مظہر برلاس اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔کانفرنس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


































