
دوحہ: حماس نے ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ وہ امریکہ کی تجویز کردہ اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ حماس کے مصالحت کاروں نے ثالثوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ حماس کے وفد نے واضح کیا ہے کہ حماس جنگ بندی کے لیے تیار ہے لیکن اس کے لیے وہ صرف امریکہ کی پیش کردہ اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ تجاویز ہی قبول کرے گا۔ کسی بھی فریق کی جانب سے نئی شرط کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ حماس نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جنگ بندی نہیں چاہتے اور غزہ میں خونریزی جاری رکھنے کے لیے ناقابل قبول شرائط عائد کرکے جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں.


































