
تہران: ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے کہاہے امریکا اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترا، لیکن وہ چند منٹوں کے لیے بھی آبنائے ہرمز کو ایران کے کنٹرول سے باہر نہیں نکال سکا۔تمام ممکنہ حالات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، کسی بھی صورتحال میں اعلیٰ ترین سطح کی عسکری تیاری، جنگی حکمت عملی میں ضروری تبدیلیوں کے ساتھ جواب دیں گے، یہ تیاری نہ صرف سابقہ صلاحیتوں پر مبنی ہے بلکہ میدانِ جنگ اور دشمن کے ساتھ براہِ راست ہوئے تجربات کا بھی نتیجہ ہے۔


































