Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مشرقی غزہ کی تباہی پر جنگی جرائم کی تحقیقات کی جائے، ایمنسٹی

لندن: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی جانب سے مشرقی غزہ میں گھروں اور کھیتوں کو مسمار کرنے پر جنگی جرائم کی تحقیقات پر زور دیا ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہےکہ بلڈوزر اور دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں زرعی اراضی اور شہری عمارات تباہ کر دی ہیں اور گھروں، اسکولوں اور مساجد سمیت پورے کے پورے محلوں کو مسمار کر دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اس مسماری کا مقصد اسرائیل اور فلسطینی سرزمین کے درمیان ایک نام نہاد بفر زون کو وسعت دینا ہے۔ سات اکتوبر سے جاری مسماری کی جنگی جرائم اور اجتماعی سزا کے طورپر تفتیش ہونی چاہیے۔ ایمنسٹی کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد کے ساتھ عمارات مسمار کر کے نئی برابر کی گئی زمین کی چوڑائی تقریباً ایک سے پونے دو کلومیٹر تک ہے اور توسیع شدہ یہ بفر زون تقریباً 58 مربع کلو میٹر پر محیط ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular