
جنیوا : اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال کو انتہائی خوفناک قرار دیا ہے۔
نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرم تسلسل سے کئے جارہے ہیں آپ میرے بیان دیکھ لیں میں ہر ہفتے اس جانب توجہ دلاتا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال بالکل عیاں ہے اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور امن کی راہ تلاش کرنا ناگزیر ہے۔ ترک نے زور دیا کہ عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے چاہییں تاکہ غزہ اور مغربی کنارے میں جاری انسانی المیہ ختم ہو سکے۔


































