
سڈنی: آسٹریلیا نے جنگی جرائم کے پیش نظر دو صیہونی فوجیوں کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق دو اسرائیلی بہن بھائیوں نے دو ماہ قبل خاندان کے افراد کے ساتھ آسٹریلیا کے ویزے کے لیے درخواست دی تھی۔ خاندان کے دیگر افراد کی ویزا کی درخواستیں فوری طور پر منظور ہو گئیں جبکہ بہن بھائیوں کو فوج میں خدمات کی وجہ سے 13 صفحات پر مشتمل فارم بھرنے کیلئے دیا گیا۔ جس میں ان سے جسمانی یا نفسیاتی زیادتیوں میں ملوث ہونے۔ حراستی مراکز میں محافظوں یا اہلکاروں کے طور پر ان کے کرداراور جنگی جرائم یا نسل کشی میں حصہ لینےکے سوالات پوچھے گئے تھے۔ دونوں نے فارم بھر کر جمع کرادیا اس کے باوجود انہیں ویزہ نہیں دیا گیا ان پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔


































