اسلامی طرز زندگی کی ترویج ذاکرین اور مدح خوانوں کی اہم ترین ذمہ داری ہے، امریکا کے مقابل ایرانی عوام کی قوتِ مزاحمت عالمی مبصرین کیلئے حیرت انگیزہے،
ثقافتی یلغار کے جواب میں ہم اپنی زندگی کو صحیح راستے پر پلٹا لیں تو اسلامی تہذیب کی بنیادیں ڈالنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،خطبا، ذاکرین اور مداح خوانوں سے خطاب
تہران(نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکی دباؤ کے مقابل ایرانی عوام کی قوتِ مزاحمت کو عالمی مبصرین کیلئے حیرت انگیز قرار دیا ہے، دختر رسولؐ، شہزادی کونین، خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کے یوم ولادت کے موقع پرملک بھرکے ہزاروں خطبا، ذاکرین اور مداح خوانوں سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے معاشرے میں اسلامی طرز زندگی کی ترویج کو ذاکرین اور مدح خوانوں کی اہم ترین ذمہ داری قرار دیا،انہوں نے کہاکہ دشمن کے ثقافتی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے زندگی کو صحیح اور اسلامی راستے پر واپس آنا ہوگا،انہوں نے دشمن سے خوف نہ کھانے اور خدا پر توکل کو دینی اور اسلامی طرز زندگی کی اہم ترین تعلیمات میں سے قرار دیا اورکہاکہ اگر انقلاب کے ابتدائی ایام میں یہ کہا جاتا کہ ایران سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاسی و جغرافیائی اثر و رسوخ کے لحاظ سے اس مرحلے پر پہنچ جائے گا تو کسی کو یقین نہ آتا لیکن ایرانی قوم نے خدا پر بھروسہ کیا، کسی طاقت سے خوف نہیں کھایا اور ترقی کی اس منزل پر پہنچنے میں کامیاب ہوئی،انہوں نے امریکا کے مقابل ایرانی عوام کی پسپائی پر قائل کرنے کی غرض سے مغربی تھنک ٹینکوں کے منصوبوں اور ذرائع ابلاغ کے وسیع پروپیگنڈے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ خدا کے لطف و کرم سے ایرانی قوم اب تک ڈٹی ہوئی ہے اور آئندہ بھی ڈٹی رہے گی، ولی امر مسلمین نے اہلبیت ِ رسول ؐکی خوشی میں خوش ہونے اور انکے غم میں آنسو بہانے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آجکل بعض نام نہاد روشن خیال لوگوں کے برخلاف، اہلبیت ِ رسول کے غموں پر رونا ضعیفی کا رونا نہیں، بلکہ ان اعلی احساسات کا اظہار میدان کارزار میں کھڑے ایک شخص کیلئے عزت، طاقت اور شجاعت کا ذریعہ ہے جسکی بنیادیں خود آئمہ اطہار علیہم السلام نے ڈالی ہیں اور خود انہوں نے ہی اسے رواج بھی بخشا ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ دشمن کیطرف سے ہونیوالی ثقافتی یلغار کے جواب میں اپنی زندگی کو صحیح رستے پر پلٹا لیں تو اسلامی تہذیب کی بنیادیں ڈالنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- دشمن سے خوف نہ کھانا اسلامی طرز زندگی کی اہم…
دشمن سے خوف نہ کھانا اسلامی طرز زندگی کی اہم ترین تعلیمات میں سے ہے، ولی امر مسلمین
-
Ilyas - فروری 21, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































