
اسلام آباد: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وحدت قرآنی اسٹریٹجی ہے وحدت کا مشن جہاد کبیر ہے اگر ہم اکھٹے ہو جائیں اور ایک وحدت کی لڑی میں پرو لیں تو ہم باقی ممالک کے لئے بھی نمونہ عمل بن جائیں وحدت اور نظم کا اندازہ آپ ایسٹ انڈیا کمپنی سے لگائیں کہ وہ ایک چھوٹی کمپنی تھی لیکن وحدت اور نظم کے ساتھ برصغیر پر قبضہ کیا۔ عشق پیغمبر اعظم ص مرکز وحدت مسلمین کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ خلافت عثمانیہ کا ٹوٹنا مسلمانوں کے اختلافات کا نتیجہ تھا ،دشمن ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں کمزور کر رہا ہے امریکا ہمارا دوست نہیں، جس جس ملک کو ہمارے ایٹمی اثاثوں سے تکلیف ہے وہ ہمارا دوست نہیں جو ہم پر پاپندیاں لگا رہا ہے، امریکا اسرائیل ہندوستان ہمارے دوست نہیں ہے۔ ملک کا بچہ بچہ نعرہ لگا رہا ہے امریکا کا جو یارہے غدار ہے غدار ہے۔ انہوں مزید کہا کہ اس وقت سیلاب سے ملک کے بیشتر علاقے مصیبت سے دوچار ہیں سندھ کی صورتحال میں خود دیکھ کر آیا ہوں۔حکومت کہیں نظر نہیں آئی حکومت نے عوام کو سیلاب کی تباہ کارویوں کے درمیاں تنہا چھوڑ دیا ہے۔


































