Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

قازقستان میں پرتشدد مظاہرے، 164 افراد ہلاک، 5 ہزار گرفتار، 20 کروڑ ڈالر کا نقصان

الماتی : وسطی ایشیا کے سب سے بڑے ملک میں فسادات کے بعد قازقستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران 164 افراد ہلاک اور 5 ہزار کو گرفتار کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق ابتدائی تخمینوں کے مطابق ہلاکت خیز تشدد کے بعد املاک کو تقریباً 19 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ 100 سے زائد کاروباری اداروں اور بینکوں پر حملہ کیا گیا اور لوٹ مار کی گئی اور تقریباً 400 گاڑیاں تباہ کی گئیں۔ وزارت صحت کے مطابق مرکزی شہر الماتی میں سب سے زیادہ تشدد ہوا جہاں 103 افراد ہلاک ہوئے، وزیر داخلہ ایرلان ترگمبائیف نے کہا کہ ملک کے تمام خطوں میں صورتحال مستحکم ہے، اس کے باوجود ملک میں امن بحال کرنے کی کوشش میں انسداد دہشت گردی آپریشن جاری ہے۔
دو جنوری کو شروع ہونے والے یہ مظاہرے حکومت اور سابق صدر نور سلطان نذربائیف کے خلاف ہو رہے ہیں جو تین دہائیوں تک قزاقستان کے صدر رہے اور اُنھیں اب بھی خاصے اثر و رسوخ کا حامل تصور کیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں قازقستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ملک بھر میں ہونے والے احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں پر صدر قاسم جومارت توقایف نے وزیراعظم کا استعفیٰ لیکر کابینہ برطرف کر دی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular