Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ہندو انتہا پسندوں کا تشدد، ایک مسلمان قتل اور دوسرا زخمی

نئی دہلی : ہندوستان کے صوبے ہریانہ میں ہندوانتہا پسندوں نے مار مار کر ایک مسلمان کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ ہریانہ کے چرخی دادری ضلع میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن صابر ملک کو گائے کا گوشت کھانے کے شک میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو گئو رکشک گروپ کا حصہ ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان ابھیشیک، موہت، رویندر، کمل جیت اور ساحل کو شک تھا صابر نے گائے کا گوشت کھایا ہے۔ چنانچہ انہوں نے صابر کو پلاسٹک کی خالی بوتلیں بیچنے کے بہانے ایک دکان پر بلایا اور پھر اسے بری طرح زد و کوب کیا۔ کچھ لوگوں کی مداخلت کی تو ملزمان صابر ملک کو کسی دوسری جگہ لے گئے اور اسے دوبارہ مارا پیٹا، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ادھرمہاراشٹر کے ناسک ضلع میں چلتی ٹرین میں بزرگ مسلمان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ نام نہاد گئیو رکھشک کو شک تھا کہ حاجی اشرف منیار گائے کا گوشت لے جا رہا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular