
پیرس : انسانی حقوق کے درس دینے والے فرانس کی پولیس بھی فلسطینی حامی مظاہرے کو صیہونیت مخالف قرار دے کر ٹوٹ پڑی۔ پولیس نے سوربون یونیورسٹی کے سامنے فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والوں کو صیہونیت مخالف قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ مظاہرے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے سوربون یونیورسٹی کے دورے کے دوران ہوئے۔


































